خبریں

ممبئی میں مسلم خاتون عالم دین کا مسجد میں خطبہ

ایک ایسے وقت میں جب عورتوں اور مسلم عورت کوکئی معاملات میں مرد کے غلبہ سے لڑ ناپڑرہا ہے، شمال مغرب کے ایک متمول علاقہ یاری روڈ میں ایک مسجد نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

MasjidWomanUNI

ممبئی (یواین آئی ) :مولانا محمد فیاض بکری کی بیوی ان خواتین میں شامل ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات سے دیگر مسلم خواتین کو درس دیتی ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب عورتوں اور مسلم عورت کوکئی معاملات میں مرد کے غلبہ سے لڑ ناپڑرہا ہے، شمال مغربی کے ایک متمول علاقہ یاری روڈ میں ایک مسجد نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے اوراس مسجد نے شیعہ خواتین کو علماء کا کردار ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے،جوکہ شہر میں پہلی مسجد کہی جارہی ہے ،حالانکہ عام طورپر مدراس اور درسگاہوں میں خواتین عصری اور دینی تعلیم دیتی ہیں۔

مذکورہ مسجد میں جمعہ کی نماز مولانا فضل الرحمن ہی پڑھا تے ہیں ، لیکن ایسی عورتیں بھی ہیں جو قرآن کریم کے بارے میں تعلیمات دیتی ہیں۔اور اسلامی تعلیمات کو فرقے کی خواتین کو پیش کرتی ہیں۔ مولانا محمد فیاض بکری کی بیوی عظمیٰ ایسی ایک خاتون عالم ہیں۔ مولانا نے کہاکہ ’’جب آپ خواتین کو تعلیم دیتے ہیں، تو آپ ایک خاندان کو تعلیم دیتے ہیں اور جب آپ کسی خاندان کو تعلیم دیتے ہیں تو آپ معاشرے کو تعلیم دیتے ہیں۔ یہ خواتین بہت سے مضامین کو سکھاتی ہیں، قرآن کریم کو کیسے سمجھ کر پڑھتے ہیں، بچوں کو کس طرح بڑھانے کے لئے، اور لڑکیوں کی تعلیم اور کس طرح ایک بہترانسان بننا ہے۔ وہ بنیادی طور پر اسلامی عقیدہ ’دین‘اوردنیا کے درمیان ایک توازن تلاش کرنے کی ضرورت پر مبنی ہے

۔ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ وہ مسجد میں قران کی تعلیمات کے متعلق کلاس بھی لیتی ہیں اور ایسی لڑکیوں کوجن کی عمر 5 سے 15 سال ہوں،یہ سکھاتے ہیں کہ کیسے نماز پڑھنا چاہئے اور شریعت کے مطابق رہناچاہئے ۔ایک انگریزی روزنامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسلامی مطالعہ برائے مذاکرات ڈاکٹر زینت شوکت علی نے صحیح سمت میں ایک قدم قراردیا ہے اور کہا ہے کہاس کا دیرپااثر ہوگا ڈاکٹرزینت شوکت علی جو تین طلاق شدہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد کرتی ہیں۔

Categories: خبریں

Tagged as: , , , ,