خبریں

سرجن گھوٹالہ: لالو یادو نے کیا منصفانہ جانچ کا مطالبہ

سرجن گھوٹالہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے سخت حملے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی کی ہدایت پر حکومت نے گھوٹالے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش کر دی ہے۔

nitish-lalu

پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے سرخیوں میں چھائے سرجن اسکینڈل کے ضمن میں ہی ضلع سہرسہ میں تقریبا 160 کروڑ روپے کی سرکاری رقم کی غیر قانونی طورپر نکالنے کو حکومت کی سرپرستی کا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس گھوٹالے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے تو یہ پندرہ ہزار کروڑ روپے کے اعداد و شمار کو پار کر جائے گا۔
مسٹر لالو یادو نے ٹوئٹر کے ذریعے وزیر اعلی نتیش کمار پر ایک بار پھر نشانہ لگاتے ہوئے لکھا کہ “بھاگلپور کے بعد اب ضلع سہرسہ میں بھی 160 کروڑ روپے کے سرکاری رقم کی غیر قانونی استعمال ہوا ہے۔ غیر جانبدارانہ جانچ کرنے پر سرجن گھوٹالہ 15000 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا ہوگا”۔
سرجن گھوٹالہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے سخت حملے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی کی ہدایت پر حکومت نے گھوٹالے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مرکز کو ایک خط بھی بھیج دیا گیا ہے۔