خبریں

بوانا ضمنی الیکشن میں آپ امیدوار رام چندر کی جیت

نئی دہلی : شمال مغربی دہلی کی بوانا اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار رام چندر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار وید پرکاش کو 24 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ آپ نے یہ سیٹ برقرار  رکھی۔

یہ سیٹ 2015 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں آپ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے وید پرکاش کے استعفی دینے سے خالی ہوئی تھی۔ وید پرکاش استعفی دے کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے اور ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار تھے۔

کانگریس کو مایوسی ہاتھ لگی۔ کانگریس کے تین بار کے ممبر اسمبلی سریندر کمار تیسرے مقام پر رہے۔ اس الیکشن میں آپ کے رام چندر کو 59886 ووٹ ملے۔ بی جے پی کے امیدوار وید پرکاش کو 35834 اور کانگریس کے امیدوار سریندر کمار کو 31919 ووٹ حاصل ہوئے۔

Categories: خبریں

Tagged as: , , , ,