خبریں

پردیمن کے والد سپریم کورٹ پہنچے، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

ryan-school-story-fb-pti-647_090817115239

نئی دہلی : ہریانہ میں گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پرديمن ٹھاکر کی موت کا معاملہ آج سپریم کورٹ پہنچا۔ پرديمن کے والد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے اور اسکولوں میں طلباء و طالبات کے تحفظ کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایس ٹی آئی کی تحقیقات کی رپورٹ انتظامیہ کی بے ضابطگیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پردیمن کا قتل آٹھ ستمبر کوصبح 8 بجے کے قریب اسکول کے باتھ روم میں کردیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ریان انٹرنیشنل اسکول میں  دوسری جماعت کے طالب علم پرديمن کے بے رحمانہ قتل کے معاملے پر بچوں کے والدین اور مقامی لوگوں نےاپنے غصے کا مظاہرہ کیا تھا اور اسکول کے شیشے توڑدیے تھے ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھیاں برسانی پڑی تھیں، جس میں کچھ میڈیااہلکاربھی زخمی ہوئے تھے۔

Categories: خبریں