خبریں

شردیادو گروپ نے نتیش کو جے ڈی یو کے صدر کے عہدے سے ہٹایا

 بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر گجرات کے سینئر پارٹی لیڈر چھوٹو بھائی وساوا کو ایگزیکٹو صدر مقرر کیا۔

nitish-kumar-sharad-yadav-collage

نئی دہلی:  جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) کے شرد یادو گروپ نے  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر گجرات کے سینئر پارٹی لیڈر چھوٹو بھائی وساوا کو ایگزیکٹو صدر مقرر کیا۔ نتیش گروپ کی طرف سے پارٹی سے نکالے گئے لیڈر ارون شریواستو نے یہاں بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی یہاں میٹنگ بلائی گئی۔ میٹنگ میں 19 ریاستی صدور اور ایگزیکٹو کے دیگر ارکان نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں مسٹر نتیش کمار کے تمام فیصلے غیر قانونی قرار دیا۔

مسٹر شریواستو نے بتایا کہ جے ڈی یو کے شرد یادو گروپ نے مسٹر کمار کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر گجرات سے پارٹی کے ممبر اسمبلی مسٹر وساوا کو ایگزیکٹو صدر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ پارٹی کے انتخابی نشان کے معاملے پر کل الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا اور متعلقہ دستاویزات جمع کرنے کے لئے کچھ وقت مانگے گا۔ انهوں نے بتایا کہ پارٹی نے ایک انضباطی کمیٹی بنائی ہے جو مسٹر کمار اور دوسرے پر کارروائی کرے گی۔ جے ڈی یو کے شرد گروپ نے پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بلائی تھی جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غورو خوض کیا گیا۔