خبریں

گجرات کی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سے اوب چکی ہے: شنکر سنگھ واگھیلا

 گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا ،حمایتیوں کے ذریعے بنائی گئی “جن وکلپ پارٹی ” میں شامل ہوئے۔

Shankarsinh Vaghela at a public meeting

 نئی دہلی :کانگریس پارٹی کے باغی لیڈر اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا نے تیسرے مورچے کا دامن تھام لیا ہے۔آنے والے اسمبلی انتخاب کے مد نظر وہ اپنے چاہنے والوں اور حمایتیوں کے ذریعے بنائی گئی جن وکلپ پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ،واگھیلا نے پارٹی کی رکنیت قبول کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی عوام کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے اوب چکی ہےاور نئے ‘وکلپ ‘ کی تلاش میں  ہے۔

واگھیلا نے صدر کے انتخاب سے پہلے 21جولائی کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا،لیکن انہوں نے کسی جماعت سے جڑنے کا کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔انہوں نے راجیہ سبھا انتخاب میں بھی احمد پٹیل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ اس کے بعد اندازہ لگایا جارہا تھا کہ کانگریس سے الگ ہوتے وقت وہ گجرات کے ودھان سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے دونوں ایوانوں کے ممبر رہے ہیں ۔1977میں جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی بار انہوں نے لوک سبھا کا انتخاب جیتا تھا۔وہ لمبے وقت تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ رہے اور گجرات کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔

راشٹریہ جنتا پارٹی سے وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بنے ،لیکن اس پارٹی کو انہوں نے کانگریس میں تحلیل کر دیاتھا۔منموہن سنگھ کی حکومت کی پہلی کیبینیٹ میں کپڑا منتری بھی رہ چکے ہیں ۔