خبریں

مودی کے وارانسی دورے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مظاہرہ

مظاہرہ میں ریاست کے سابق وزیر مملکت سریندر پٹیل، سابق ایم پی راجیش مصر، رام كشن یادو، سابق ممبر اسمبلی اجے رائے، قانون ساز کونسل کے سابق رکن اروند سنگھ وغیرہ شامل ہوئے۔

علامتی تصویر : PTI

علامتی تصویر : PTI

وارانسی : وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 ستمبر سے دو روزہ وارانسی دورے سے پہلے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مسٹر مودی پر ’جمہوری اقدار‘ کو نظر انداز کرتے ہوئے ‘شخصی اظہار آزادی’ اور ’اختلاف‘ کی آزادی پر حملے کرنے کا الزام لگاتے اپوزیشن رہنماؤں نے کہا، ’’کاشی کے عوام جمہوریت کا قتل برداشت نہیں کریں گے اور جمہوری حقوق کی حفاظت کی ملک گیر تحریک کی شروعات وزیراعظم کے پارلیمانی انتخابی حلقے سے ہوگی‘‘۔

مظاہرہ میں ریاست کے سابق وزیر مملکت سریندر پٹیل، سابق ایم پی راجیش مصر، رام كشن یادو، سابق ممبر اسمبلی اجے رائے، قانون ساز کونسل کے سابق رکن اروند سنگھ وغیرہ شامل ہوئے۔  کانگریس، سماجوادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، عام آدمی پارٹی (آپ)، اپنا دل (کرشنا پٹیل گروپ) اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے کئی سابق ممبر پارلیمنٹ، سابق ممبر اسمبلی، ایم ایل سی ، پردیش کے سابق وزراء اور رہنماؤں کی قیادت میں ہزاروں کارکن بارش کے باوجود مظاہرہ میں شامل ہوئے۔