خبریں

جھارکھنڈ میں پٹاخہ فیکٹر ی میں دھماکہ، 9 افراد کی موت

رانچی : جھارکھنڈ میں کمار ڈوبی گاؤں میں غیر قانونی طریقہ سے چلائی جارہی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاس کمار نے آج یہاں بتایا کہ اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو (9) ہوگئی ہے جبکہ ایک دیگر زخمی ہے۔ یہ دھماکہ درگا ستارا کے گھر پر ہوا تھا۔دھماکے کے دوران گیس سلینڈر بھی پھٹے تھے۔ جائے حادثہ پر بچاؤ اور راحت کا کام چل رہا ہے۔

وزیراعلی رگھور داس نے حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے اور مرنے والوں کے گھروالوں کو دو -دو لاکھ روپے کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جانے کی بھی اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اعلی سطحی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔