ادبستان

مشہور آسامی فلم ڈائرکٹر عبدالماجد کا انتقال

 ان کی موت پر آسام کے وزیر اعلیٰ سربنندا سونووال نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے

Photo Credit : Ashok Bayan

Photo Credit : Ashok Bayan

نئی دہلی : آسامی فلم اور تھیٹر سے وابستہ معروف ہستی عبدالماجد کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔وہ 86سال کے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے ہیں۔واضح ہو کہ بڑھتی عمر سے متعلق بیماری کی وجہ سے گزشتہ 15ستمبر کو انہیں ایک مقامی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔

ان کی موت پر آسام کے وزیر اعلیٰ سربنندا سونووال نے اپنی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے  کہاکہ عبدالماجد نے سماجی ذمہ داری کے ساتھ آسامی سنیماایک نئی جہت عطا کی۔

سابق وزیر اعلیٰ ترون گگوئی نے مرحوم کے گھر پرجاکر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

ماجد 1931میں جورہاٹ میں پیدا ہوئے۔’رونگا پولیس’نامی فلم سے 1957میں شروعات کی اور نیشنل ایوارڈ وننگ فلم ‘چمیلی میم صاحب بنائی’ ۔ اس فلم کے لیے بھوپین ہزاریکا کو بہترین موسیقار کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

ماجد نے مورون ترشنا،بونوہنشااوربونجوئی جیسی فلمیں اپنی ہدایت میں بنائیں ۔انہوں نے کئی فلموں میں ادا کاری بھی کی ۔فلموں کے علاوہ متعدد آسامی سیریل میں کام کیا اور نم گھوریا جیسا سیریل ڈائرکٹ کیا۔آسام کی حکومت نے ان کو ‘بشنوپرساد رابھا’ جیسےبڑے  اعزاز سے نوازا تھا۔

(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)