خبریں

دہشت گردوں کو زمین کے ڈھائی فٹ نیچے دفن کرتے رہیں گے: ہندوستانی فوجی سربراہ

ضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ کی جائے گی اور فوج دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو زمین کے ڈھائی فٹ نیچے دفن کرتی رہے گی۔

general_rawat

نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل  بپن راوت نے سرحد پار سے دراندازی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے  پیر کو  کہا کہ ضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ کی جائے گی اور فوج دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو زمین کے ڈھائی فٹ نیچے دفن کرتی رہے گی۔

پچھلے سال ستمبر میں پاکستان مقبوضہ کشمیر میں فوج کی سرجیکل اسٹرائک پر صحافی راہل سنگھ اور شیو ارور کی کتاب ’’انڈیاز موسٹ فیئرلیس‘‘ کے اجراء کے موقع پر جنرل راوت نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک سے سرحد پار اسی طرح کا پیغام گیا ہے جیسا ہم چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ کی جائے گی۔