خبریں

قتل کے معاملے میں مختار انصاری سمیت8 ملزمین بری،تین مجرم قرار

سال2009 میں ٹھیکیدار اجے سنگھ عرف منا قتل معاملے میں مسٹر انصاری سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

mukhtaransariمئو : اتر پردیش کے  ممبر اسمبلی مختار انصاری کو قتل کے کیس میں آج بری کر دیا گیا۔ سال2009 میں ٹھیکیدار اجے سنگھ عرف منا قتل معاملے میں مسٹر انصاری سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج سوم عادل آفتاب احمد نے مسٹر انصاری سمیت8 افراد کو بری قرار دیتے ہوئے تین افراد کو سزاسنائی ہے

مجرم قراردئے جانے والوں میں اروند یادو، راجو عرف جامونت اور امریش کنوجیا کو بعد میں سزاسنائی جائے گی۔