خبریں

چین کے مقابلے ہندوستان کی ترقیاتی شرح میں ہوگی کمی،ایشین ڈیلوپمنٹ بینک کا تخمینہ

بینک نے مالی سال 19-2018 کےلئےاپنے اضافے کے تخمینے کوپہلےکے7.6فیصد سے کم کر کے 7.4کردیا ہے۔حالاں کہ اس نے چین کے اضافے کے تخمینے کو بڑھادیا ہے۔

adbنئی دہلی: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نےموجودہ مالی سال کےلئے ہندوستان کی جی ڈی پی کی ترقی کا تخمینہ7.4فی صد سےگھٹا کر7 فیصدکر دیاہے۔اےڈی بی کےمطابق،نجی کھپت،فیکٹریوں کا پروڈکشن اورکاروبارمیں سرمایہ کاری کمزور رہنے کی وجہ سے ترقی کی شرح کا تخمینہ کم رہنے کا اندازہ ہے۔

بینک نے مالی سال 19-2018 کےلئےاپنے اضافے کے تخمینے کوپہلےکے7.6فیصد سے کم کر کے 7.4کردیا ہے۔حالاں کہ اس نے چین کے اضافے کے تخمینے کو بڑھادیا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنےایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک2017 کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ مالی سال 18-2017میں،ہندوستان کی جی ڈی پی کی ترقی کی شرح گھٹ کر7 فیصدتک رہنے کا اندازہ ہے،جو17-2016کے مالیاتی سال سےکم ہے۔اس سے پہلےاس نے جولائی میں ہندوستان کی ترقی کی شرح 7.4 فیصدرہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

اسی طرح،مالی سال 19-2018کےلئے ترقی کی شرح کا ہندسہ گھٹ کر7.4فیصدہو گیاجو کہ جولائی میں 7.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

حالاں کہ بینک نےچین کی معیشیت میں اضافہ کے لیے 2017کے لئے کچھ بڑھا کر6.7 فیصد کر دیا تھا،جو کہ پہلے6.5فیصدتھا۔اسی طرح2018کےلیےاس نے چین کی ترقی کی شرح کا تخمینہ6.4فیصدکردیا جوپہلے6.2فیصدتھا۔

اے ڈی بی نےہندوستان میں اصلاحوں کی بنیادپراضافے میں تیزی کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان میں افراط زر کے نیچے رہنے اور محنتانے میں ممکنہ اضافے سے نجی کھپت کے بڑھنے کی توقع ہے۔ساتھ ہی نئے ٹیکس کے نظام کی وجہ سے صنعت کے شعبےاور مینوفیکچرنگ میں پھر سے تیزی آ سکتی ہے ۔

نوٹ بندی اورنئے ٹیکس نظام کی وجہ سےہندوستان کی اقتصادی ترقی پراثرپڑاہے۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی تین سال کے سب سے نچلی سطح پر یعنی 5.7پر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ نجی کھپت،مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری میں کمزور رخ سے کم مدت میں اضافے پر اثر پڑا ہے۔لیکن امید کی جاتی ہے کہ درمیانی مدت میں ان اقدامات سے منافع ہوگا۔

جون کے سہ ماہی میں نجی کھپت میں اضافہ ہوا۔مستقل پونجی 1.6 فیصد کی سست رفتاری سے بڑھی ہے،جو نجی سرمایہ کاری میں بہت زیادہ سست رفتاری کو ظاہر کرتاہے۔

اے ڈی بی کےماہراقتصادیات یاسویکی سواڈاکے مطابق ہندوستان میں اصلاحی ایجنڈوں سےطویل عرصے میں ملک کی معیشت میں اعلیٰ اضافہ  درج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا،جی ایس ٹی کو اپنانے میں کمپنیوں کو ہو رہی شروعاتی دقتوں کے باوجود،ہم یقین رکھتے ہیں کہ اصلاحات کی وجہ سے  ہندوستان دنیا کی متحرک اور ابھرتی ہوئی معیشت کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔

رپورٹ میں امید جتائی گئی ہے کہ موجودہ مالی سال میں مہنگائی کم رہنے اور محنتانے میں اضافے سےنجی کھپت میں اضافے کی توقع ہے،جس سےمعیشت میں تیزی کا رخ رہے گا۔

بینک نےموجودہ مالیاتی سال میں افراط زرکے اوسط پر 4 فیصدرہنے کی امید جتائی ہے۔اگلے مالی سال میں 4.6 فیصد رہنے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔یہ بینک کے پچھلے تخمینوں سےکافی نیچے ہے۔بینک نے اس سے پہلے موجودہ مالی سال کے دوران افراط زر کے5.2 فیصداور اگلے سال میں 5.4فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔