خبریں

یو پی : قرض معافی منصوبہ سے قسط کی ادائیگی کرنے والے 21478 کسان محروم

 اب وہی کسان قرض منصوبہ سے مستفید ہوں گے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

yogi-ptiپرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع میں قرض معافی منصوبہ کی فہرست میں شامل 21478 کسانوں کو اس لیئے معافی سے محروم کر دیا گیا کہ انہوں نے قرض کے قسط کی ادائیگی کرکے غلطی کی ہے۔ اب وہی کسان قرض منصوبہ سے مستفید ہوں گے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ یہ حکومت کی پالیسی کی تبدیلی کے بعد کی گئی ہے ۔

ضلع زراعت افسر ڈاکٹر اشونی سنگھ کے بموجب ضلع کے 21478 کسان ایسے ہیں جنہوں نے بینکوں سے فصلی قرض لینے کے بعد اپنی قسط کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔جس کے سبب ایسے کسانوں کو قرض معافی منصوبہ سے باہر کر دیا گیا ہے۔جبکہ قرض معافی منصوبہ کے حصار میں انہی کسانوں کو لیا گیا ہے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط جمع نہیں کی ہے۔یوگی حکومت کے قرض معافی ا علان کے بعد ضلع کے 67855 کسانوں کو منتخب کیا گیا ہے۔لیکن حکومت کی پالیسی تبدیل ہونے سے ان کسانوں کو مزید جھٹکا لگا ہے جنہوں نے بینکوں سے فصلی قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط کی ادائیگی کی ہے۔

قرض معافی کی نئی پالیسی کے تحت منصوبہ میں انہی کسانوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ حکومت کی پالیسی کے سبب جنہوں نے ایک بھی قسط ادا نہیں کی ہے وہ کسان قرض کی ادائیگی سے معذور ہیں اس لیئے انکے قرض معاف ہوں گے۔ لیکن جو قسط جمع کر رہے ہیں وہ قرض کی ادائیگی کے قابل ہیں ۔اس لیئے وہ مستفدین کی فہرست سے باہر کر دیئے گئے ہیں۔ ضلع کے 21478 کسان ایسے ہیں جو مسلسل قرض کی ادائیگی کر رہے ہیں جس کے سبب اب انکے قرض معاف نہیں ہوں گے۔