خبریں

گجرات میں انتخاب سے قبل پیٹرول -ڈیژل تقریباً 3 روپے سستا

 ریاست میں آج آدھی رات سے پیٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ڈیژل دو روپے 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا۔

PetrolPTI_6گاندھی نگر : گجرات میں انتخابی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی حکومت نے آج پیٹرول اور ڈیژل پر ویٹ میں چار فی صد کی کمی کرنے کا اعلان کیا جو آدھی رات سے نافذ العمل ہوگا۔ وزیراعلی وجے روپانی نے آج اس بات کا اعلان کیا۔ اس سے ریاست میں آج آدھی رات سے پیٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ڈیژل دو روپے 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا۔ راجدھانی گاندھی نگر میں ان کی نئی شرحیں بالترتیب 67 روپے 53 پیسے اور 60 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ریاستی سرکار کے اس فیصلے کو گجرات میں اس سال ہونے والےا سمبلی انتخابات کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ اہم اپوزیشن حریف پارٹی کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمت میں بھاری گراوٹ کے باوجود بی جے پی سرکار نے پیٹرول ڈیژل پرٹیکس میں طویل عرصے تک کوئی کمی نہیں کی تھی اب الیکشن آنے پر عوام کو ورغلانے کے لئے تھوڑی سے کمی کی جارہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ عوام یہ سب سمجھتی ہے اور الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔