خبریں

آر ایس ایس لیڈر کا بیان ، پہلی نظر میں کوئی معا ملہ بنتا ہو تو جے شاہ کے کاروبار کی جانچ ہونی چاہئے

غورطلب ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ معاملے میں کسی  آرایس ایس رہنماکی طرف سے یہ پہلا بیان ہے۔

hosabole-modi-ptiبھوپال: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے رہنما دتا تریہ ہوسبولے نے آج یہاں کہا کہ اگرنظر میں کوئی ثبوت ہوتو جے امت شاہ کے کاروبار کی تفتیش ہونی چاہیے ۔آر ایس ایس رہنما ہوسبولے نے یہاں میڈیا سے بات چیت کےدوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ جب بدعنوانی سے متعلق الزامات لگتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کی جانچ ہو۔جانچ کی بنیاد پر ہی مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔

مسٹر ہوسبولے نے مزید کہا کہ حالانکہ ایسے معاملوں میں الزام لگانے والے کو اسے ثابت کرنا چاہئے۔واضح ہو کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ دی وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق مودی حکومت آنے کے بعد امت شاہ کے بیٹے جے امت شاہ کے کاروبار کے  ٹرن اوور میں 16000 گنا اضافہ ہوا ہے۔

غورطلب ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ معاملے میں کسی  آرایس ایس رہنماکی طرف سے یہ پہلا بیان ہے۔