خبریں

ممتاز مورخ پروفیسر ستیش چندر کا انتقال

نئی دہلی : ممتاز مورخ اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے سابق چیئرمین پروفیسر ستیش چندرا کا گزشتہ روز  یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 95 سال کے تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔ جواہر لعل نہرہ یونیورسٹی (جے این یو) میں شعبہ تاریخ کے سابق صدر پروفیسر چندر عرصہ سے علیل تھے اور ہر ہفتہ ان کی ڈائلیسس ہورہی تھی۔ انہیں 19 ستمبر کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

پروفیسر ستیش چندر 28 نومبر 1922 کو پیدا ہوئے تھے اور پروفیسر رومیلا تھاپر اور پروفیسر بپن چندرا کے ساتھ ان کا شمار بھی ممتاز مارکسی مورخین میں ہوتا تھا۔