خبریں

3لاکھ روہنگیائی بچوں کی حالت ابتر:یونیسیف

اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔

rohingya-camp-sittwe-myanmar-reutersجنیوا (رائٹر)  :اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ(یونیسیف)نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً3.40 ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے،کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ سہولیات میسرنہیں ہیں۔

یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار سے جان بچاکر ہر ہفتہ 12ہزار سے زائد بچے بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں جو ابھی بھی مظالم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔یونیسیف کے ایک افسر سائمن انگرام نے کہا کہ یہ بحران تصوراتی نہیں اور نہ ہی جلد ختم ہونے والاہے۔

 قابل غور ہے کہ صوبہ رخائن میں 25اگست سے جاری تشدد کے سبب تقریباً چھ لاکھ روہنگیائی اقلیت اپنی جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔