خبریں

شرد یادو و علی انور کوراجیہ سبھاکی نوٹس

ایوان میں جے ڈی یو کے لیڈر رام چندر پرساد سنگھ  نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور خود ہی پارٹی سے الگ ہونے کی وجہ سے مسٹر یادو اور مسٹر انور کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

sharad-yadav-ali-anwar_PTIنئی دہلی: راجیہ سبھا نے جے ڈی یو کے ‘باغی’ لیڈر شرد یادو اور علی انور سے ان کی رکنیت کے معاملے پر 30 اکتوبر کو اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے ایوان میں جے ڈی یو کے لیڈر رام چندر پرساد سنگھ کی عرضی کو بنیاد بناتے ہوئے مسٹر یادو اور مسٹر انور کو نوٹس جاری کئے ہیں، جس میں انہیں 30 اکتوبر کو چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کے سامنے حاضر ہو کر اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا ہے۔

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مسٹر آر پی سی سنگھ کی صدارت میں جے ڈی یو لیڈروں کے وفد نے مسٹر یادو اور مسٹرانوار کی رکنیت کو ختم کرنے کے لئے چیئرمین کو درخواست دی ہے۔ مسٹر سنگھ نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور خود ہی پارٹی سے الگ ہونے کی وجہ سے مسٹر یادو اور مسٹر انور کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔