خبریں

گجرات : کانگریس نے ہسپتال میں بچوں کی موت پر کلین چٹ کی مذمت کی

علامتی تصویر

علامتی تصویر

نیی دہلی : کانگریس نے گجرات کے سب سے بڑے ہسپتال احمد آباد کے سول ہسپتال میں 24 گھنٹے میں ہی نو بچوں کی موت سمیت گزشتہ دنوں ہوئی کئی بچوں کی اموات کے معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ میں ہسپتال کو كلین چٹ دیے جانے پر اس کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کوہائی کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کو اس مجرمانہ غفلت کے لئے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ مسٹر گوہل نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گجرات کی بی جے پی حکومت معصوم بچوں کی موت میں بھی نمبر ایک بننے کے لئے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت سے مسابقہ کرنا چاہتی ہے۔

واضح ہو کہ گجرات کے سول ہسپتال میں جمعہ آدھی رات سے لےکر 24 گھنٹے میں نو زائیدہ بچوں کی موت کے معاملے میں ریاستی حکومت نے جانچ‌ کے حکم دے دیےتھے ۔حکومت نے بتایا تھا کہ احمد آباد سول ہسپتال میں پانچ بچوں کو دوردراز کے علاقے سے لایا گیا تھا اور ان بچوں میں وزن کم ہونے جیسی کئی پیچیدگیاں تھیں جبکہ کچھ کو سنگین بیماریاں تھیں۔