خبریں

ویاپم گھوٹالہ: 490 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل، وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا ذکر نہیں

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو ویاپم معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ریکیٹیئرس نے امیدواروں اور سالوور کو وياپم کے حکام کی مدد سے ایک دوسرے کے رول نمبر فراہم کئے اور سالوور نے امتحان میں امیدواروں کو نقل کرائی۔

vyapamبھوپال :مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو مدھیہ پردیش کے سرخیوں میں چھائے رہنے والے وياپم 2013 کے پری میڈیکل ایگزام( پی ایم ٹی) میں گڑبڑی کے معاملے میں 490 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

سی بی آئی کی طرف سے منگل کو  یہاں جاری ریلیز کے مطابق وياپم معاملے کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئي چارج شیٹ میں وياپم کے تین افسران، تین ریکیٹیئرس، 17 دلال ، 297 امیدوار اور سالوور (امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے) اور 170 امیدواروں کے سرپرستوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ جبکہ
چارج شیٹ میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا کہیں بھی ذکر نہيں کیا گيا ہے۔