خبریں

راجستھان پتریکا کا اداریہ : جب تک کالا -تب تک تالا

راجستھان پتریکا کے مدیر اعلیٰ گلاب کوٹھاری نے ‘جب تک کالا:تب تک تالا’ کے عنوان سے پہلے صفحے پر ادارتی مضمون لکھا ہے ۔اس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کالا قانون واپس نہیں لیا جاتا ،تب تک راجستھان پتریکا وزیراعلیٰ وسندھرا راجے اور ان سے متعلق خبر کی اشاعت نہیں کرے گا۔

patrika-editorialنئی دہلی : راجستھان کے اہم ترین ہند ی روزنامہ راجستھان پتریکا نے کہا ہے کہ راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے جب تک میڈیا اور جمہوریت کا گلا گھوٹنے والے متنازعہ بل کو واپس نہیں لیتی ،تب تک اخبار ان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے یا ان سے متعلق کسی بھی خبر کو شائع نہیں کرے گا۔حال ہی میں راجستھان سرکار نے سزا کے عمل میں ترمیمی بل پیش کیا تھا ۔تنازع اور مخالفت کے بعداس کوودھان سبھا کی اعلیٰ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ،لیکن بل واپس نہیں لیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ راجستھان سرکار نے پچھلے مہینے کرائم سے متعلق قانون میں ترمیم کی غرض سے بل پیش کیا تھا،جس میں ریاست کے سبکدوش اور جج،مجسٹریٹ اور پبلک سروینٹ کے خلاف ڈیوٹی کے دوران کسی کارروائی کو لے کر سرکار کی اجازت کے بغیر انہیں جانچ سے بچانے کی بات کی گئی ہے۔یہ بل بغیر اجازت کے ایسے معاملوں کی میڈیا رپورٹنگ پر بھی روک لگاتی ہے۔میڈیا اگر سرکار کے جانچ کے حکم نامے سے پہلے ان میں سے کسی کے نام کو شائع کرتی ہے تو اس کے لیے دو سال کی سزا کی تجویز ہے۔

راجستھان کے اہم اخباروں میں سے ایک راجستھان پتریکا کے مدیر اعلیٰ گلاب کوٹھاری کو جب تک کالا:تب تک تالا کے عنوان سے پہلے صفحے پر ایک مضمون لکھا ہے ۔اس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کالا قانون واپس نہیں لیا جاتا ،تب تک راجستھان پتریکا وزیراعلیٰ وسندھرا راجے  اور ان سے متعلق خبر کی اشاعت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بورڈ آف ڈائرکٹر کے فیصلے کے مطابق جب تک وسندھرا سرکار اس قانون کو واپس نہیں لیتی ،تب تک راجستھان پتریکا وزیراعلیٰ اور ان سے متعلق خبروں کو بائیکاٹ کرتا رہے گا۔اخبار نے اس کو جمہوریت ،اظہار رائے کی آزادی اور عوام کی آن بان شان کا سوال بتاتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔

اس قانون سے پنڈ چھڑانے کی بات کرتے ہوئے کوٹھاری کا کہنا ہے کہ سرکار نے ہمارے منھ پر سیاہی پوتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔کیا عوام من مارکر اس کالے قانون کو پی جائے گی ۔کیا ہٹلر شاہی کو جمہوریت پر حاوی ہوجانے دیں ۔

راجستھان پتریکاکے مدیر اعلیٰ گلاب کوٹھاری کااداریہ پڑھنے کے لیےکلک کیجیے۔