خبریں

مودی اور حسینہ نےبنگلہ دیش کے لئے نئی ٹرین کو دکھائی ہری جھنڈی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی آداب و مروت نہیں آنی چاہئے۔

Photo : UNI Urdu

Photo : UNI Urdu

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے آج کولکاتہ اور بنگلہ دیش کے جنوب مغربی صنعتی شہر کھلنا کے درمیان ایک نئی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کیا۔مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی آداب و مروت نہیں آنی چاہئے۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات کو اور بڑھا دیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے لوگوں کو بنگالی زبان میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،-’’آج ہمارے تعلقات کو اور مضبوط کر دیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتہ-ڈھاکہ کے درمیان رابطے کو بڑھانا آج ممکن ہوا ہے، لوگوں کے لئے یہ پریشانی سے پاک اور آسان سفر ہوگا- یہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان مشترک نقطہ نظر کا نتیجہ ہے۔