خبریں

کشمیر اور ارونچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے : آل انڈیا جماعت رضاء مصطفی

ملک میں لو جہاد اور گئو رکشا کےنام پر پھیلائی جا رہی فرقہ پرستی کو روکنے کے لئے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Jamat-e-Raza-e-Mustafa

Photo : Jamat-e-Raza-e-Mustafa Website

بریلی :اعلی حضرت کی 99 ویں عرس کے موقع پر  آل انڈیا جماعت رضاء مصطفی،تنظیم علماء اسلام نے مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔دونوں تنظیمیں نے آج یہاں ایک اجلاس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا، “ہم دہشت گردی کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیںاور دہشت گردی کے خلاف مہم چلائیں گے۔ کشمیر اور ارونچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پرپڑنے والے بیرونی دباؤ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کے مسلمانوں کی اقتصادی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ اجلاس مولانا اسجد رضا خان کی سرپرستی میں ہوا اور اجلاس کی صدارت رضا اکیڈمی ممبئی کے چیئرمین مولانا سعید نوری نے کی۔اجلاس میں ایک قومی ایجنڈا تیار کیا گیا جسے صدرکو بھیجاجائے گا۔
ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ مسلم پرسنل لامیں حکومتوں کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملک میں لو جہاد اور گئو رکشا کےنام پر پھیلائی جا رہی فرقہ پرستی کو روکنے کے لئے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ مدرسوں کو الزامات سے بچانے کے لئے مرکزی مدرسہ بورڈ بنایا جائے جس کی نمائندگی مسلم خود کریں۔ بنگال، دہلی اور ہریانہ حکومت کی طرح دیگر ریاستوں میں بھی مسجد کے اماموں کی تنخواہ اور انتظامات وقف بورڈ کی طرف سے کرائی جائے۔