خبریں

پولیس اصلاحات سے متعلق توہین کی عرضی پر سماعت کا فیصلہ

نئی دہلی : سپریم کورٹ نےآج پولیس اصلاحات پرسال 2006میں دئے گئے اپنے احکامات کو نافذ نہ کرنے کے معاملے میں دائر کی گئی توہین کی عرضی پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔عرضی میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ سال 2006 میں پولیس اصلاحات پر دئے گئے سپریم کورٹ کے تاریخی حکم کو ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام ریاستوں نے ابھی تک نافذ نہیں کیا ہے۔عدالت نے اس عرضی پر سماعت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے لیڈر اشونی اپادھیائے کی جانب سے دائر توہین کی عرضی میں کہاگیا ہے کہ سال 2006 میں سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل پرکاش سنگھ کے معاملے میں سپریم کورٹ کے احکامات کو مختلف حکومتوں نے نافذ نہیں کیاہے اور اس کے پیش نظر ان ریاستی حکومتوں کے خلاف توہین عدالت کے معاملے میں کارروائی کی جائے۔

اس عرضی پر چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اے ایم کھانولکر اوراور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بینچ اس کی سماعت کررہی ہے۔سپریم کورٹ نے پرکاش بنام بھارت سنگھ عرضی پر 2006 میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سات تاریخی حکم دئے تھے۔اس میں ریاستی تحفظ کمیشن کی تشکیل کیا جانا بھی شامل تھا۔