خبریں

ایمرسن منانگاگوا زمبابوے کے اگلے صدر ہوں گے

 زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا اگلے صدر کے طورپر جمعرات کو حلف لیں گے۔حکمراں جانو ۔پی ایف پارٹی کی لیگل سکریٹری پیٹرک چناماسا نے یہ اطلاع دی۔

Photo : REUTERS

Photo : REUTERS

ہرارے  (رائٹر):  زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا اگلے صدر کے طورپر جمعرات کو حلف لیں گے۔حکمراں جانو ۔پی ایف پارٹی کی لیگل سکریٹری پیٹرک چناماسا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ تقریباََ 37برسوں سے حکومت کی ذمہ داری سنبھال رہے رابرٹ موگابے کے آخر کار صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد سابق نائب صدر منانگاگوا اب اگلے صدر کے طورپر حلف لیں گے۔

موگابے کے اچانک استعفی دینے کے بعد سے ان کے خلاف شروع کی گئی مواخذے کی کارروا ئی کو اب ملتوی کردیا گیا ہے۔ موگابے کے اس فیصلے سے پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے۔جانو۔پی ایف پارٹی کے سربراہ لومور متوکے نے کہاکہ منانگاگوا اگلے 48گھنٹے میں صدرکے عہدہ کا حلف لیں گے اور آئندہ الیکشن تک موگابے کی باقی مدت کو پورا کریں گے۔ ملک میں اگلے عام انتخابات ستمبر 2018میں ہونے کی امید ہے۔