خبریں

پی ایم مودی کو نیچ کہنے پر منی شنکر ائیر کانگریس سے معطل

رندیپ سنگھ سرجے والا نےسوال کیا کہ کیا کبھی مودی بھی اس طرح کی ہمت دکھا سکتے ہیں۔ 

MAAN

نئی  دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیباتبصرہ کرنے پر سینئرلیڈر منی شنکر ائیرکو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا اور انھیں وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا ہے ۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے  ٹوئیٹ کرکے کہا کہ پارٹی نے مخالفین کے تئیں عزت واحترام کا جذبہ دکھاتے ہوئے مسٹرائیرکو معطل کردیاہے ۔انھوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی مودی بھی اس طرح  کی ہمت دکھا سکتے ہیں ۔انھوں نے لکھا،’’یہی ہے کانگریس کی گاندھیائی قیادت اور مخالفین کے تئیں احترام کا جذبہ ۔ کانگریس پارٹی نے مسٹر ائیر کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کرکے ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا ہے ۔کیا مودی جی کبھی یہ ہمت دکھاپائیں گے ۔‘‘

مسٹر ائیر نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتےہوئے انھیں ’نیچ ‘ اور ’غیر مہذب ‘کہا تھا۔