خبریں

بابا رام دیو سمیت دو افسروں کو کورٹ کی نوٹس

بابا رام دیو کے علاوہ گوتم بدھ نگر کے کلکٹر بی۔این سنگھ اور جمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے ایک افسر  ارون ویر کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔

Photo:Reuters

Photo:Reuters

الہ آباد:الہ  آباد ہائی کورٹ  نے ماقبل صورتحال کو برقرار رکھنے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے لئے پتنجلی آیوروید لمٹیڈ کے ڈائریکٹر بابا رام دیو کو سوموار کو ہتک عزت کے معاملے میں نوٹس جاری کی ہے۔گوتم بدھ نگر کے قادرپور گاؤں کے کسان سوہن لال کے ذریعے ہتک عزت کے تعلق سے دائر ایک عرضی پر جسٹس اےکے مشر نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔بابا رام دیو کے علاوہ، گوتم بدھ نگر کے کلکٹر بی این سنگھ اور جمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے  ارون ویر کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا الزام ہے کہ عدالت کے 26 اپریل، 2013 کے حکم کے باوجود جس میں اس عدالت نے متعلقہ فریقوں کو متنازع زمین پر ماقبل صورتحال بنائے رکھنے کی ہدایت دی تھی، بابا رام دیو اور دیگر نے چاردیواری  کر کے اس حکم کی خلاف ورزی کی۔ حقائق کے مطابق، ‘ ریاستی حکومت کے ذریعے یمنا ایکسپریس وے کے حق  میں اس متنازع زمین پر قبضہ  کیا گیا تھا، جس کو بعد میں پتنجلی آیوروید کو فوڈ پلازہ قائم کرنے کے لئے مختص کر دیا گیا۔ ‘ درخواست گزار کے ذریعے اس بات کو کورٹ میں چیلنج دیا گیا جس پرہائی کورٹ  نے 26 اپریل، 2013 کو متعلقہ فریقوں کو ماقبل صورتحال بنائے رکھنے کی ہدایت دی تھی۔