خبریں

نمامی گنگے فنڈ کے تقریباً 2500 کروڑ روپیے نہیں ہوئے استعمال :کیگ

پارلیامنٹ میں پیش ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق کوئی اسکیم نہ ہونے کی وجہ سے گنگا صفائی فنڈ کے کروڑوں روپیے کا استعمال نہیں  ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

Photo: nmcg.nic.in

Photo: nmcg.nic.in

نئی دہلی:کیگ نے مرکزی حکومت کے خصوصی پروگرام نمامی گنگے  میں پچھلے تین سال کے دوران فنانشیل مینجمنٹ،اسکیم اوراس کی  عمل آوری میں خامیوں کو لےکر سوال اٹھائے ہیں۔ہیڈ آڈیٹر  کی آڈٹ میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ 15-2014سے17-2016کے دوران فنڈ کا کم استعمال ہونے ،منصوبوں میں دیر ی اور مقصد کی حصولیابی میں خامیاں  ہیں۔یہ رپورٹ پارلیامنٹ میں منگل کو رکھی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  گنگا صفائی کو لے کر قومی مشن (این ایم سی جی)کے پاس  2133.68کروڑ روپیےاور422.13 کروڑ روپیے اور 59.28 کروڑ روپیے کا استعمال نہیں ہو پایا ہے۔گنگا صفائی فنڈ کے پاس 31 مارچ2017 تک 198.14 کروڑ روپیے کا فنڈ تھا،جس کا استعمال این ایم سی جی کے ذریعے نہیں کیا جا سکا اور پوری رقم بینکوں میں کارروائی اسکیم کو آخری شکل نہیں دئے جانے کی وجہ سے بےکار پڑی رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایم سی جی ہندوستانی ٹکنالوجی سے متعلق اداروں کے گٹھ جوڑ کے ساڑھے 6 سال بعد بھی طویل مدت کی کارروائی اسکیموں کو آخری شکل نہیں دے پائی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ راشٹریہ گنگا ندی بیسن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن ختم ہونے کے آٹھ سال گزرنے کے بعد بھی این ایم سی جی کے پاس ندی بیسن مینجمنٹ اسکیم نہیں تھی۔ رپورٹ میں آلودگی کے کم کرنے کے مورچے پر بھی کام میں خامیوں کا ذکر کیا گیاہے۔