خبریں

روزگار کو بنیادی حق میں شامل کرنے کا مطالبہ

راجیہ سبھا میں آج روزگار کو بنیادی حقوق میں شامل کرنے اور بے روزگاروں کو لازمی طورپر بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Employment_PTI

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں آج روزگار کو بنیادی حقوق میں شامل کرنے اور بے روزگاروں کو لازمی طورپر بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے وشمبھر پرساد نشاد نے ایوان میں اس ضمن میں ایک پرائیوٹ بل پر بحث شروع کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بے روزگاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ا س سے سماج میں غربت بڑھ رہی ہے اور سماجی تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگار عام طورپر صحیح راستے سے بھٹک جاتے ہیں اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ا س کی وجہ سے دہشت گردی اور شدت پسندی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ تخریبی سرگرمیوں میں ملوث بیشتر نوجوان بے روزگار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوان اکثر مایوس ہوجاتے ہیں اور خودکشی جیسے انتہائی قدم بھی اٹھالیتے ہیں ۔ دوسری طرف نوجوانوں کا استحصال ہ ہوتا ہے اوران سے بارہ سے سولہ گھنٹے تک کام لیا جاتا ہے۔