خبریں

’دی ٹریبیون‘ کے رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر کے سلسلے میں مظاہرہ آج

پریس کلب نے رپورٹر کے خلاف  اس کارروائی کو ’شوٹنگ دی میسنجر‘ قرار   دیا ہے ۔

علامتی تصویر / پی ٹی آئی

علامتی تصویر / پی ٹی آئی

چنڈی گڑھ : چنڈی گڑھ پریس کلب نے یونیک آڈینٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا(یو آئی ڈی اے آئی)کی طرف سے انگریزی روزنامے ’دی ٹریبیون‘ کے نامہ نگار کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی سخت مذمت کی ہے اور پیر کو اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چنڈی گڑھ پریس کلب کے جنرل سکریٹری برندر راوت کے جاری بیان کے مطابق آدھار ڈاٹا فروخت کئے جانے کے سلسلے میں خبر سے متعلق ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ،جو کہ غیر قانونی کام میں ملوث ہیں،یو آئی ڈی اے آئی نے اس رپورٹر کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کروا دی جس نے انتظامیہ کی خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔پریس کلب نے اس کارروائی کو ’شوٹنگ دی میسنجر‘ قرار   دیا ہے ۔اس سلسلے میں آج ایک احتجاجی مظاہرہ اور اظہار رائے کی آزادی پر کانفرنس منعقد کیا جا رہا ہے۔