ادبستان

فلم پدماوتي 25 جنوری کوریلیز ہوگی

راجستھان میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ان پر حملہ بھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دینی پڑی تھی۔

padmavati

نئی دہلی : تنازعات میں گھری فلم پدماوتي اب یوم جمہوریہ سے قبل ‘پدماوت’ کے نام سے دنیا بھر میں پردہ سیمیں پر ریلیز ہوگی۔ذرائع کے مطابق سی بی ایف سی (سنٹر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن) نےاس فلم کو گزشتہ ہفتے مشروط منظوری دی تھی اور اسے سینسر کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ فلم سازوں نے اسے 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ شروع سے ہی تنازعہ کا شکار رہی ہے ۔

راجستھان میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ان پر حملہ بھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دینی پڑی تھی۔اس فلم کی کہانی راجپوت شہزادی پدماوتی اور سلطان علاؤالدین خلجی پر مبنی ہے۔اس فلم میں پدماوتی کا کردار دیپیکا پاڈوکون اور علاءالدین خلجی کے رول میں رنویر سنگھ نظر آئیں گے۔