خبریں

کرناٹک: بی جے پی کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں مسلم نوجوان :کانگریس لیڈر

’بی جے پی کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں کیوں کہ بی جے پی فرقہ وارانہ فسادات بر پا کرنے اور فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ نوجوانوں کو ہوش کے ساتھ کام لیناچاہئے صرف جوش کے ساتھ نہیں ۔‘

Congress_PTI

علامتی تصویر

گلبرگہ:کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی  کے چیرمین مسٹر وائی سعید احمد  نے دعویٰ کیاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کی خاطر 3850کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس  کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اقلیتی طبقات کیلئے اخلاقی طور پر ضروری ہے کہ وہ کانگریس کا ساتھ دیں۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ کرناٹک کے 50لاکھ سے زیادہ اقلیتی طبقات کے افراد کو ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے،اور اوقافی جائیدادوں کے لئے 79کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ اقلیتوں کے لئے ودیا شری تعلیمی اسکیم اور شادی بھاگیہ اسکیم کے245کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ اقلیتی طلبا کے لئے 150سے زیادہ ہاسٹلس تعمیر کئے گئے ۔ عیسائی اقلیتوں کی ترقی کے لئے 267کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔

مسٹر سعید احمدنے  نوجوانوں سے کہاکہ وہ بی جے پی کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں کیوں کہ بی جے پی فرقہ وارانہ فسادات بر پا کرنے اور فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ نوجوانوں کو ہوش کے ساتھ کام لیناچاہئے صرف جوش کے ساتھ نہیں ۔