خبریں

چھے مہینے میں جا سکتی ہیں ٹیلی مواصلات شعبے کی 50 ہزار نوکریاں : رپورٹ 

سال 2017 کی شروعات سے اب تک ٹیلی مواصلات شعبے کی 40 ہزار نوکریاں جا چکی ہیں۔  80 سے 90 ہزار نوکریاں جانے کا امکان۔

Photo: Reuters

Photo: Reuters

ممبئی : کسی دور میں دن دونی، رات چوگنی ترقی کرنے والے ٹیلی مواصلات شعبے کے لئے اگلے چھ سے نو مہینے سخت بحران کے رہنے والے ہیں اور اس دوران اس میں 50000 نوکریاں اور جا سکتی ہیں۔اس شعبے میں 2017کی شروع سے اب تک 40000 نوکریاں جا چکی ہیں اس بحران میں نوکریوں کا کل نقصان 80000 سے 90000 نوکریاں جانے کا امکان ہے۔

سی آئی ای ایل ایچ آر سروسیس کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیلی مواصلات شعبہ اس وقت بےحد مقابلہ جاتی دور سے گزر رہا ہے۔  اس کے چلتے کمپنیوں کا منافع اور مارجن کم ہوا ہے۔  اس کی وجہ سے جہاں ایک طرف نوکریاں جانے کا امکان تیز ہوتا ہے، وہیں اس شعبے میں غیریقینی کے ماحول کا بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ رپورٹ ٹیلی مواصلات کمپنیوں کو سافٹ ویئر اور ہارڈویئر خدمات دستیاب کرانے والی 65 تکنیکی کمپنیوں کے قریب 100 سینئر اور درمیانی سطح کے ملازمین‎کے درمیان کئے گئے سروے پر مبنی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں اس شعبے میں 40000 نوکریاں پہلے ہی جا چکی ہیں اور آگے بھی یہی رخ جاری رہنے کا امکان ہے۔  اس سے اگلے چھ سے نو مہینے میں 50000 تک نوکریاں اور جا سکتی ہے۔

اس طرح اس شعبے کی کل 80000 سے 90000 نوکریاں جانے کا امکان ہے۔بینگلورو کی سی آئی ای ایل ایچ آر سروسیس کے چیف ایگزیکٹو آدتیہ نارائن مشرا نے بتایا، ‘ اگلی دو-تین سہ ماہی میں نوکریاں جانے کی شرح اونچی ہی رہے‌گی۔  ٹیلی مواصلات شعبے کے 80 سے 90 ہزار لوگوں کی نوکریاں جا سکتی ہیں۔  ‘