خبریں

سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملہ : بامبے ہائی کورٹ میں سماعت کل

پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی نے 2010 میں سپریم کورٹ کےسامنے دائر اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘ بہت بڑی سازش ‘ کا پتا لگایا گیا ہے اور امت شاہ سازش میں شامل تھے۔

Sohrabuddin-Sheikh-Encounter

نئی دہلی:سی بی آئی کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں بی جے پی کےقومی صدر اور راجیہ سبھا ممبر امت شاہ کے الزام سے بری کئے جانے کو چیلنج دینے کی ہدایت جاری کئے جانے کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ سماعت کو تیار ہو گیا ہے۔  یہ سماعت منگل 23 جنوری کو ہوگی۔  اسی کے ساتھ سی بی آئی جج لویا کی موت کی تفتیش والی مفاد عامہ عرضی پر بھی سماعت ہونی ہے۔ 

سوموار کو ممبئی لائرس ایسوسی ایشنکے وکیل احمد عابدی نے جسٹس ایس سی دھرمادھیکاری کی صدارت والی بنچ کے سامنے اس عرضی پر منگل کو ہی سماعت کی التجا کی۔  بنچ اس عرضی پر بھی سماعت کو تیار ہو گئی۔دراصل ممبئی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل  کے ذریعے مانگ کی گئی ہے کہ سی بی آئی کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں بی جے پی کےقومی صدر اور راجیہ سبھا ممبر امت شاہ کے الزام سے بری کئے جانے کو چیلنج دینے کی ہدایت جاری کیجائے۔  یہ عرضی ممبئی لائرس ایسوسی ایشن کے ذریعے داخل کی گئی ہے۔  اسی تنظیم نے پہلے بھی ایک ایک عرضی دائر کی ہے جس میں سپریم کورٹ کے ریٹائر جج کی صدارت میں سی بی آئی کے جج بی ایچ لویا کی موت کی تفتیش کی مانگ کی ہے۔  درخواست گزاروں نے سی بی آئی جج جےٹی اُتپت کے تبادلے کے حکم کو بھی چیلنج دیا ہے، جو پہلے سہراب الدین مقدمہ کو دیکھ رہے تھے۔ 

اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کا حکم 27 ستمبر، 2012 کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔  ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے جج اُتپت کے تبادلے کا فیصلہ لیا اور بعد میں یہ مقدمہ جج بی ایچ لویا کو سونپ دیا گیا۔درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ پہلے گجرات حکومت نے زور دےکر انکار کیا تھا کہ سہراب الدین کامبینہ انکاؤنٹر منظم سازش  تھی لیکن بعد میں ریاست نے منظور کیا کہ یہ اصل میںفرضی انکاؤنٹر کا معاملہ ہے۔  مفاد عامہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی نے 2010 میں سپریم کورٹ کے سامنے دائر اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘ بہت بڑی سازش ‘ کا پتا لگایا گیا ہے اور امت شاہ سازش میں شامل  تھے۔ سہراب الدین انکاؤنٹر کے ایک گواہ تلسی رام پرجاپتی کے قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے انکاؤنٹر میں چارج شیٹ میں امت شاہ پر بھی الزام لگایا تھا۔ 

  درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سی بی آئی کے سامنے ایک درخواست دی گئی ہے لیکن آج تک کوئی جواب نہیں آیا۔  غور طلب ہے کہ یہ خط کچھ دن پہلے ہی 16 جنوری، 2018 کو لکھا گیا تھا۔