خبریں

ہندوستان ان6 ممالک میں شامل جن کا بھروسہ پچھلے ایک سال میں سب سے زیادہ گھٹا : سروے 

سروے کے مطابق، عالمی سطح پر پہلی بار میڈیا سب سے کم بھروسہ مند ادارہ بنا۔  بھروسے میں سب سے زیادہ کمی کے معاملے میں امریکہ اول رہا۔

Photo: Reuters

Photo: Reuters

داووس: ہندوستان اس سال بھی حکومت، کاروبار، رضاکار تنظیم اور میڈیا کے معاملے میں سب سے بھروسہ مند ملکوںمیں بنا ہوا ہے لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں بھروسے میں کافی گراوٹ آئی ہے۔  ایک سروے میں یہ بات کہی گئی۔ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیوای ایف) کےسالانہ اجلاس کے ٹھیک پہلے سال 2018 میں شائع یہ سروے عوامی رابطہ اور صلاح کار ادارہ ایڈل مین ٹرسٹ بیرومیٹر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں شعبوں میں عالمی سطح پر لوگوں کا بھروسہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً غیرمستحکم  رہا ہے۔  سروے میں شامل 28 ممالک میں 20 غیربھروسہ مند زمرہ میں رہے ہیں۔  یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق، چینی عوام کے درمیان جانکاری اور عام آبادی دونوں زمروں میں بھروسہ میں بالترتیب : 83 اور 74 کے پوائنٹ کے ساتھ اوّل پر رہا ہے۔ہندوستان بالترتیب : 77 اور 68 کے پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا ہے۔  دوسرا مقام انڈونیشیا کو ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ‘ چین کا اسکور ہندوستان، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور سنگاپور کے ساتھ تقریباً ملتا جلتا رہا ہے جبکہ مغربی ممالک خصوصاً غیربھروسہ مند ممالک کی فہرست میں رہے ہیں۔  ‘سروے کے مطابق، ہندوستان ان 6ممالک میں شامل رہا ہے جس کا بھروسہ انڈیکسپچھلے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ گرا ہے۔  بھروسے میں سب سے زیادہ کمی کے معاملے میں امریکہ اول رہا ہے۔

امریکہ کے بھروسہ انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔  اس کے بعد اٹلی  21 پوائنٹس، برازیل اور جنوبی افریقہ میں 17-17 پوائنٹس اور ہندوستان اور کولمبیا میں 13-13 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔  سروے کے مطابق عالمی سطح پر پہلی بار میڈیا سب سے کم بھروسہ مند ادارہ بنا ہے۔  28 میں سے 22 ممالک میں میڈیا کو غیربھروسہ مند مانا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ کناڈا، سوٹزرلینڈ، سویڈن اور آسٹریلیا میں صدر دفتر والی کمپنیوں کو سب سے زیادہ بھروسہ مند مانا گیا ہے۔  کمپنیوں کے معاملے میکسیکو، ہندوستان، برازیل، چین اور امریکہ سب سے کم بھروسہ مند ملک رہے ہیں۔