خبریں

بوتل بند پانی سے خاص فائدہ نہیں: اسٹڈی

اسٹڈی  کے مطابق، جب ہمیں نل کے صاف  اورخالص پانی دستیاب ہیں تب بھی ہم بوتل بند پانی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ، صرف اس لئے کہ اشتہار کے ذریعے یہ بتادیا گیا ہے کہ بوتل بند پانی ہی صاف ہے۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی : سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ بوتل بند پانی سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہے لیکن مرنے کا ڈر لوگوں کو بوتل بند پانی خریدنے کے لئے مجبور کرتا ہے۔ایک اسٹڈی میں پتا چلا ہے کہ بوتل بند پانی کےزیادہ تر اشتہار انسان کی نفسیات کو سے نشانہ بناتا ہے اور ان کو کسی خاص مصنوعات کو خریدنے اور اس کے استعمال کے لئے مجبور کرتا ہے۔

کناڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو میں ریسرچ کرنے والے اسٹیفن کوٹ نے کہا کہ بوتل بند پانی کے مشتہرین ہمارے سب سے بڑے ڈر کے ساتھ دو اہم طریقوں سے کھیلتے ہیں۔  انہوں نے کہا، ‘ مرنے کا ڈر ہمیں خطرے میں پڑنے سے روکتا ہے۔  کچھ لوگوں کو بوتل بند پانی محفوظ اور صاف لگتا ہے۔  کیونکہ لاشعور میں نہ مرنے کی خواہش گہرے طور پر سمائی ہوتی ہے۔

اس اسٹڈی کے لئے سوشل سائیکالوجی ٹیرر مینیجمینٹ تھیوری کا استعمال کیا گیا تھا۔اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ جب ہمیں نل کے ذریعے صاف اور خالصپانی دستیاب ہیں  تب بھی ہم بوتل بند پانی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ،صرف اس لئے کہ اشتہار کے ذریعے یہ باور کیا  گیا ہے کہ بوتل بند پانی ہی صاف ہے۔  اس طرح کےاشتہار دنیا بھر میں پہنچتے ہیں جن میں ایسے صارف بھی شامل ہیں جو صحت، شہرت، دکھاوے اور ماحول کو توجہ دیتے ہیں۔

لوگوں کا رجحان نل کے پانی کی طرف کرنے میں ایسے نئے طریقوں پر عمل کرنے کی بات کہی گئی ہے جو لوگوںکو بوتل بند پانی کو پسند کرنے کی وجہوں پر بھاری پڑے۔  ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ فی الحال تو نل کے پانی کو بڑھاوا دینے والی مہم بوتل بند پانی کے اشتہارات کے سامنے جوجھتی نظر آتی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے  ان پٹ کے ساتھ)