خبریں

بی جے پی حکومت والی انتخابی ریاستوں کے لئے ریل بجٹ میں زوردار اضافہ 

مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان جیسی ریاستوں میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔  ان ریاستوں کے فنڈ میں  906 فیصد، 1173 فیصد اور 567 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Photo: PTI

Photo: PTI

نئی دہلی : بی جے پی حکومت  والی ریاستوں کو2018-19 کے ریل بجٹ میں  زوردار اضافہ ہوا ہے۔  ریلوے کے ذریعے گزشتہ منگل کو دستیاب کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق2009-14 میں یو پی اے حکومت کے دورکے اوسط فنڈ کے مقابلے میں ان ریاستوں کے لئے مختص فنڈمیں قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔حالانکہ،غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں مثلاً مغربی بنگال، کیرل اور دہلی کے فنڈمیں کہیں کم اضافہ ہوا ہے۔  ریلوے کی طرف سے بتائے گئے اعداد و شمار سے یہ جانکاری ملی ہے۔مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان جیسی ریاستوں میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔  ان ریاستوں میں 906 فیصد، 1173 فیصد اور 567 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال بی جے پی نے اتراکھنڈ میں بھی اسمبلی انتخاب جیتا تھا۔  اس کے فنڈمیں 695 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  اتراکھنڈ کو ریل بجٹ میں 1490 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔بی جے پی کی حکومت والی ایک دوسری ریاست اتّر پردیش کے لئے  567 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔  دیگر بی جے پی حکومت والی ریاستوں مثلاً مہاراشٹر اور گجرات کے لئے بھی مختص 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔

مدھیہ پردیش کے لئے یہ اضافہ 6359 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے۔  یہ2009-14 کے دوران یو پی اے کے دور میں اوسط مختص سے 906 فیصد زیادہ ہے۔وہیں غیر بی جے پی حکومتی ریاستوں میں مغربی بنگال کے لئے مختص محض 24 فیصد اضافہ ہے۔  کیرل کے لئے اس میں 148 فیصد اور دہلی کے لئے 180 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ریلوے کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ریل بجٹ میں مغربی بنگال کے مختص میں صرف 24 فیصد، کیرل کے مختص میں 148 فیصد اور دہلی کے مختص میں 180 فیصد کا اضافہ ہوا۔  گزشتہ سال کے مقابلے میں مغربی بنگال، کیرل اور دہلی کے مختص میں 14 فیصد، 23 فیصد اور 40 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔