خبریں

ہندوستان میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ آن لائن لین دین کی تفصیل ہو جاتی ہے لیک: سائبرسیکورٹی کوآرڈنیٹر

مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوزیر روی شنکر پرساد کی صدارت میں ہوئے ریاستوں کے انفارمیشن ٹکنالوجی وزرا کے کانفرنس میں نیشنل سائبر سیکورٹی کوآرڈنیٹر گلشن رائے نے دی جانکاری۔

Photo: Reuters

Photo: Reuters

نئی دہلی : ملک بھر میں روزانہ ہونے والے کل 230 کروڑ آن لائن لین دین میں سے قریب ڈیڑھ لاکھ کی تفصیل لیک ہو جاتی ہے۔سرکاری ذرائع نے نیشنل سائبر سیکورٹیکوآرڈنیٹرگلشن رائےکے حوالے سے کہا ہے، ‘ انفارمیشن ٹکنالوجی وزرا کے کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ قریب 230 کروڑ ای لین دین ہوتے ہیں اور ان میں سے ڈیڑھ لاکھ کے ڈاٹا لیک ہو جاتے ہیں۔  ‘

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر روی شنکر پرساد کی صدارت میں ہوئے ریاستوں کے انفارمیشن ٹکنالوجی وزرا کےکانفرنس میں رائے نے یہ انکشاف کیا۔ذرائع  نے بتایا کہ رائے نے ڈاٹا کے لیک ہونے کی اہم وجہ فشنگ حملے، رینسمویئر کے حملے اور آئی پی  ایڈریس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کئے جانے کو بتایا۔  رائے کے ذریعے پیش کئے گئے اعداد و شمار ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی اے آر ٹی ان) کے ذریعے کئے گئے اندازے کے مقابلےتین چار گنا زیادہ ہے۔

ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2014 میں 44679، 2015 میں 49455، 2016 میں 50326 اور نومبر 2017 تک 40054 سائبر سیکورٹی سے جڑے معاملے سامنے آئے ہیں۔

رائے نے حکومت کو کہا ہے کہ وہ سائبر سکیورٹی آپریشن قائم کریں اور کمپیوٹر کا خاص دھیان دیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر پرساد نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ایک خاص ٹیم کو بھیج‌کر سائبر سیکورٹی کے لئے آڈٹ کروائے‌گی اور تمام ریاستوں کو بھی ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی آن لائن لین دین میں در پیش مسائل کو  روکنے کے لئے ضروری منصوبہ بنا کر قدم اٹھائے جانے چاہیے۔

ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم میں 54 سیکورٹی  آڈیٹنگ تنظیموں  کو شامل  کیا گیا ہے تاکہ انفارمیشن  سیکورٹی  کے لئے بہتر کام ہو سکے۔