خبریں

خستہ حال سرکاری کمپنیوں کی نج کاری کے لئے نیتی آیوگ بنا رہی ہے نئی فہرست

پی ایم او نے نیتی آیوگ سے خستہ حال سرکاری کمپنیوں کی صورت حال کا جائزہ لینےکو کہا تھا۔  کمیشن دے چکا ہے عدم سرمایہ کاری کی صلاح۔

Photo: Reuters

Photo: Reuters

نئی دہلی : نیتی آیوگ کےچیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) امیتابھ کانت نے بدھ کو کہا کہ خستہ حال سرکاری کمپنیوں کی ایک اور فہرست تیار کی جا رہی ہے، جن کی نج کاری کی جا سکتی ہے۔واضح ہو کہ پی ایم او نے نیتی آیوگ سے خستہ حال سرکاری کمپنیوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کو کہا تھا۔  کمیشن پہلے ہی 40 خستہ حال عوامی کمپنیوں میں اسٹریٹجک عدم سرمایہ کاری (لگائے گئے پیسے کو واپس لینا) کی صلاح مرکز کو دے چکا ہے۔

کانت نے کہا، ‘ نیتی آیوگ  اسٹریٹجک عدم سرمایہ کاری  کے لئے پہلے ہی 40 خستہ حال سرکاری کمپنیوں کی فہرست سونپ چکا ہے۔  ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹ مینٹ اینڈ پبلک اسیٹ منیجمنٹ  اس پر کام کر رہا ہے اور یہ کافی آگے بڑھ چکا ہے۔  ‘

انہوں نے کہا، ‘ ہم خستہ حال کمپنیوں کی چار فہرست پہلے ہی بھیج چکے ہیں اورپانچویں فہرست پر کام کر رہے ہیں۔  ہم چھٹی اور ساتویں فہرست بھی تیار کریں‌گے۔  ‘حکومت کے اگلے مالی سال میں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کے عدم سرمایہ کاری سے 80 ہزار کروڑ روپے جٹانے کا ہدف ہے جبکہ موجودہ مالی سال میں عدم سرمایہ کاری سے ایک لاکھ کروڑ روپے کی حصولیابی  کا اندازہ ہے جو بجٹ کے اندازہ سے زیادہ ہے۔

2017-18 کے بجٹ میں عدم سرمایہ کاری  سے 72500 کروڑ روپے کی حصولیابی کا ہدف رکھا گیا تھا۔اس میں 46500 کروڑ روپے سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزیز (سی پی ایس ای) کے عدم سرمایہ کاری  کی شکل میں شامل ہیں، اسٹریٹجک عدم سرمایہ کاری  سے 15000 کروڑ روپے اور بیمہ کمپنیوں کی فہرست سے 11000 کروڑ روپے شامل ہیں۔