خبریں

لیڈربھگوان نہیں جس کو قانون کی خلاف ورزی کا حق مل جاتا ہے : بامبے ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ بلدیہ اور پولیس اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے ڈر کیوں رہی ہے؟  آپ کو بے خوف ہونا چاہئے اور کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔

Bombay-High-Court

ممبئی : بامبے ہائی کورٹ نے مینگروو پرغیرقانونی قبضہ کرنے والے دو مقامی کونسلر کے خلاف مہاراشٹر پولیس کو معاملہ درج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر بھگوان نہیں ہے اور قانون سے کوئی اوپر نہیں ہے۔جسٹس ایس سی دھرمادھیکاری اور جسٹس بھارتی ڈانگرے کی بنچ نے میرا روڈ تھانہ کو مقامی کونسلر بی جے پی کے پرشورام مہاترے اور شیوسینا کی انیتا پاٹل کے خلاف ایک ہفتہ کے اندر ماحولیاتی تحفظ قانون کے تحت اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے لئے معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی۔

بنچ نے کہا، ‘ سیاسی رہنما قانون سے اوپر نہیں ہیں۔  وہ خدا نہیں ہیں یا کوئی ایسے فرد نہیں ہیں جس کو قانون کی خلاف ورزی کا حق مل جاتا ہے۔  بلدیہ اور مقامی پولیس اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے ڈر کیوں رہی ہے؟  آپ کو بے خوف ہونا چاہئے اور کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔  ‘

سماجی کارکن بھرت موکل نے اپنے وکیل ڈی ایس مہیسکر کے ذریعے پی آئی ایلدائر کی تھی۔  بنچ نے اسی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تنقیدکی۔ عرضی کے مطابق مہاترے اور پاٹل، دونوں نے اپنا رہائشی بنگلہ اور دفتر کی تعمیر کے لئے مینگروو کو کٹوا دیا اور غیرقانونی قبضہ کیا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2016 میں مقامی تحصیل دار نے متعلقہ جگہ کی ایک جائزہ رپورٹ داخل کی تھی جس میں مہاترے اور پاٹل کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی مینگروو کو تباہ کرنے اور غیرقانونی قبضہ کا قصوروار مانا تھا۔جس کے بعد درخواست گزار نے اسی سال ان کے خلاف پولیسمیں شکایت درج کرائی۔

درخواست گزار نے بتایا، ‘ ان کو سیاسی حمایت حاصل ہے۔  اس لئے پولیس کو ابھی بھی ان کے خلاف کارروائی کرنی ہے۔  ‘  دوسری طرف، پولیسنے کورٹ کو بتایا کہ اس کو ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ماحولیاتی تحفظ قانون کے متعلق اہتماموں کا مطالعہ کرنے کے لئے اور وقت کی ضرورت ہے۔

اس پر بنچ نے کہا کہ قانون صاف کہتا ہے کہ ملزم سزاکے حقدار ہیں۔  بنچ نے کہا، ‘ قانون کی دفعہ 17 اور 18 کے تحت قانون کے اہتماموں کی خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانہ لگانے کا اہتمام ہے۔  ‘

بنچ نے آگے کہا کہ ریاست کے افسروں کو اتنا بےخوف ہونا چاہئے کہ رہنماؤں کے ذریعے ان کی طاقتوں کو دبانے یا ان کو ان کے فرائض پر عمل کرنے سے روکنے کی کسی بھی کوشش کو کورٹ کے علم میں لا سکیں۔واضح ہوکہ مینگرو لفظ کا استعمال پودوں کے اس گروپ کے لئے کیا جاتا ہے جو کھارے پانی اور زیادہ نمی والے مقامات پر اگتے ہیں۔  ندی کنارے، کھارے سمندری پانی کی جھیلوں، کٹاؤ والے مقامات اور دلدلی زمین میں یہ پودے اگتے ہیں۔