خبریں

بہار : شراب بندی قانون توڑنے کے معاملے میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ گرفتار

بہار قانون سازکونسل میں بہار سرکار کے وزیر  نے بتایا کہ اس سلسلے میں  اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 586 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک لاکھ 21 ہزار 542  لوگ جیل بھیجے گئے۔

فوٹو: فیس بک

فوٹو: فیس بک

پٹنہ : بہار میں ایک اپریل 2016 میں شراب پر مکمل پابندی عائد  ہونے کے ساتھ اس کو لےکر بنائے گئے قانون کو توڑنے کے معاملے میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔قانون ساز کونسل میں بی جے پی ممبر دلیپ کمار جیسوال کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بہار سرکار میں وزیر بیجیندر پرساد یادو نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے ذریعے شراب بندی سے لےکر گزشتہ چھے مارچ تک تقریباً 6.5 لاکھ چھاپےماری کے دوران دو لاکھ سے زیادہ لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 586 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک لاکھ 21 ہزار 542  لوگ جیل بھیجے گئے۔یادو نے بتایا کہ اس دوران 16.4 لاکھ لیٹر غیر قانونی غیر ملکی شراب 8.23 لاکھ لیٹر دیسی شراب ضبط کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں شراب بندی نہیں غریب بندی ہو رہی ہے

 بیجیندر پرساد یادونے بتایا کہ اس اس مدت کے دوران 11939.7 لیٹر بیئر، 37911.7 لیٹر تاڑی بھی ضبط کی گئی۔یادو نے بتایا کہ شراب بندی کے تحت کی گئی چھاپےماری میں 2.1 لاکھ روپے شراب اور 4.4 لاکھ روپے پولیس کے ذریعے چھاپےماری کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے نے 44000 معاملے درج کئے جبکہ پولیس نے قریب 57000 معاملے درج کئے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر نائب صدر شیوانند یتواری نے وعدہ کیاتھا کہ اگر ان کی پارٹی حکومت  میں آئی تو شراب بندی کے تمام معاملے واپس لئے جائیں‌گے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے  ان پٹ کے ساتھ)