خبریں

اگر سیلنگ کی وجہ سے کاروباری بےروزگار ہوئے تو لاء اینڈ آرڈرپر اثر پڑے‌گا : کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو خط لکھ‌کر سیلنگ مدعے کے حل کے لئے ملنے کا وقت مانگا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ نہیں رکی تو وہ بھوک ہڑتال کریں‌گے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

فوٹو : پی ٹی آئی

نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھ‌کر قومی راجدھانی میں دکانوں کی سیلنگ کے مدعے کے حل کے لئے ان سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔وزیر اعظم کولکھے  ایک خط میں انہوں نے کاروباری تنظیموںکی سیلنگ کو لےکر قانون کی خرابیوں کو ختم کرنے کے لئے پارلیامنٹ میں بل لانے پر زور دیا اور آگاہ کیا کہ اس مہم سے شہر میں لا ء اینڈ آرڈر پر اثر پڑے‌گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا، ‘ سیلنگ کے لئے قانون کی خرابیاں  ذمہ دار ہے۔  ان خرابیوںکو ہٹانے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔  ‘اس سے پہلے کیجریوال نے جمعہ کو آگاہ کیا تھا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ مہم نہیں رُکی تو وہ بھوک ہڑتال کریں‌گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری ایمانداری سے روزی روٹی کماتے ہیں اورٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن وہ سیلنگ کی وجہ سے نقصان جھیل رہے ہیں۔  اب صرف ایک حل ہے۔  قانون کی خرابیوں کودور کرنے اور کاروباریوں کو بےروزگاری سے بچانے کے لئے پارلیامنٹ میں ایک بل لایا جائے۔

مودی کو اپنے خط میں وزیراعلیٰ نے کہا، ‘ کاروباری بھوک مری کی حالت میں ہیں اور ہر دکان سے کئی لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہے۔  اگر (سیلنگ کی وجہ سے) وہ تمام بےروزگار ہوئے تو اس سے لاء اینڈ آرڈر متاثر ہوگا۔  ‘

وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وقت مانگتے ہوئے کیجریوال نے کہا ہے کہ سیلنگ مہم روکنے کے لئے پارلیامنٹ میں فوراً ایک بل لانا چاہیے۔راہل گاندھی کو اپنے خط میں وزیراعلیٰنے ان سے ملاقات کا وقت مانگا ہے اور کہا کہ کاروباری اداروں کی سیلنگ مہم سے لاکھوں لوگ بےروزگار ہو گئے ہیں۔

کیجریوال نے کانگریس صدر کو لکھا ہے، ‘ سیاست سے اوپر اٹھ‌کر اس مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہیے۔پارلیامنٹمیں زوردار طریقے سے یہ مدعا اٹھائے جانے کی ضرورت ہے اور ایک بل لانے کے لئے مرکز پر دباؤ بنایا جانا چاہیے۔  ‘

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)