خبریں

ضمنی انتخابات: 18-2017 میں 10 سیٹوں پر بی جے پی کو ہار کا سامنا

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے نتیجے اس بات کا صاف پیغام ہیں کہ لوگوں میں بی جے پی کی بدنظمی  اور تکبر کو لےکر غصہ ہے۔

SurjewalaTweet

نئی دہلی : کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کی مانیں تو سال2017-18 میں 10لوک سبھا سیٹوں کے لئے ہوے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے- بدھ کے روز یو پی اور بہار ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوے کانگریس ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سال 2017 میں اجمیر، الور، ملاپورم ، گرداس پور اور سال 2018 میں اجمیر، الور، گورکھ پور، پھول پور، ارریہ اور الوبیریا لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوئے اور سبھی پر بی جے پی کی ہار ہوئی۔

 انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ضمنی انتخاب کے نتیجے اس بات کا صاف پیغام ہیں کہ لوگوں میں بی جے پی کی بدنظمی  اور تکبر کو لےکر غصہ ہے۔  پھول پور، گورکھ پور اور ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے نتیجے بھی چونکانے والے نہیں ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ چار سال میں لوک سبھا میں بی جے پی کے ممبروں کی تعداد 282 سے گھٹ‌کر 271 رہ گئی ہے۔ ضمنی انتخابات کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو چار سال میں  کل 15 لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوئے ہیں جس میں سے بی جے پی صرف چار سیٹ پر ہی جیت حاصل کر پائی ہے۔باقی سیٹ پر اس کو دوسرےتیسرے اور کئی سیٹ پر تو چوتھےپانچویں مقام پر بھی اطمینان کرنا پڑا ہے۔