خبریں

صحت اور تعلیم کے شعبے میں پیچھے ہے گجرات : نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے کہا، ‘ تعلیم اور صحت کے شعبے میں گجرات کی کامیابیاں اس کے دیگر شعبوں کی کامیابیوں کی طرح نہیں ہیں۔

گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی اور وزیر اعظم نریندر مودی/فوٹو : پی ٹی آئی

گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی اور وزیر اعظم نریندر مودی/فوٹو : پی ٹی آئی

گاندھی نگر : نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے اتوار کو کہا کہ گجرات نے صنعت کاری میں کافی اچھا کام کیا ہےلیکن صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اس کو ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔کمار نے یہاں وزیراعلیٰ جیت روپانی اور ریاست کے سینئر افسروں سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ اور افسروں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ‘ تعلیم اور صحت کے شعبے میں گجرات کی کامیابیاں صنعت کاری، بنیادی ڈھانچے اور توانائی جیسے شعبوں کی کامیابیوں کی طرح نہیں ہے۔  یہ صحت اور تعلیم شعبوں میں پیچھے ہے۔  میں نے ریاستی حکومت سے اس بارے میں بات کی۔ ‘

کمار نے کہا کہ ان کو حکومت سے یہ جان‌ کر خوشی ہوئی کہ19-2018 کے لئے تعلیم اور صحت پر بجٹ کا مختص بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ گجرات اس سال صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی کا منصوبہ بنا رہا ہے اور ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کی غذائی قلت اور زچہ کی موت کے تناسب کی طرف خاص دھیان دیں۔کمار نے کہا کہ نیتی آیوگ مجوزہ ساحلی اقتصادی علاقوں کی تشکیل میں گجرات کی مدد کرے‌گا۔  ساحلی اقتصادی علاقوں کا مقصد ریاست کے ساحل کے پاس اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا ہے۔