خبریں

شدت پسندی ہندوستان سمیت پوری دنیا کے لیے  چیلنج : مرکزی حکومت

وزیرمملکت برائے  داخلی امور ہنس راج گنگارام اہیر نے راجیہ سبھا میں کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں شدت پسندی کو فروغ دینے کے لئے مختلف فورم کا استعمال کر رہی ہیں۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی : مرکز ی حکومت کا  کہنا  ہے کہ شدت پسندی پوری دنیا کے لئے ایک سنگین چیلنج  ہے اور دہشت گرد تنظیمیں اپنے نظریے کی تشہیر واشاعت کے لئے مختلف فورم کا استعمال کر رہی  ہیں۔

وزیر مملکت برائے  داخلی امور  ہنس راج گنگارام اہیر نے راجیہ سبھا میں بدھ کو ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے انتہا پسندی کو  فروغ دینے کی کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے مرکز اور ریاستوں کے قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔  اس کے نتیجے میں تمام لوگوں کو ان تنطیموں کے ذریعے گمراہ ہونے سے بچایا جا سکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا ‘انتہا پسندی ہندوستان سمیت پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے۔  دہشت گرد تنظیمیں اپنے نظریہ کو  فروغ دینے کے لئے تمام فورم کا استعمال کر رہی ہیں۔  ‘اہیر نے کہا کہ اس کو روکنے کے لئے سائبر  دنیا کی سرگرمیوں پر بھی تیز نظر رکھی جا رہی ہے۔