خبریں

مرکز ی حکومت کی 10 وزارتوں اور محکمہ جات میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے تقریباً 29 ہزار عہدے خالی

پارلیامنٹ  میں پیش Ministry of Personnel, Public Grievances and Pensionsکے اعداد و شمار سے یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے۔

علامتی فوٹو : پی ٹی آئی

علامتی فوٹو : پی ٹی آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت میں ڈیفنس، ڈاک، مالی خدمات، ریلوے،ایچ آر ڈی، وزارت داخلہ، شہری ترقی سمیت 10 وزارتوں اور محکمہ جات میں ایس سی ایس ٹی  اور دوسرے  پسماندہ کے 28713 عہدے خالی ہیں۔ پارلیامنٹ  میں پیش Ministry of Personnel, Public Grievances and Pensionsکے اعداد و شمار سے یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت میں 90 فیصد سے زیادہ ملازمین‎ کا عہدہ تعداد والے 10 وزارتوں / محکمہ جات نے اپنے عوامی شعبے  کے اداروں اور وینچرز  وغیرہ میں 31 دسمبر 2016 کو ایس سی ایس ٹی  اور دوسرے  پسماندہ  کی 92589 بقایا اسامیوں کی جانکاری دی تھی۔

ان میں سے 63876 اسامیوں  کو بھرا گیا۔ ایک جنوری 2017 کی صورت حال کے مطابق، ان محکمہ جات میں ایس سی ایس ٹی اور دوسرے  پسماندہ کٹیگری  کی 28713 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں۔وزارت نے بتایا کہ ایسی اسامیوں کو خاص بھرتی مہم کے ذریعے بھرنے کے لئے تمام وزارتوں اور محکمہ جات کو ایک انٹرنل  کمیٹی تشکیل کرنے کے لئے ہدایت دی گئی  ہے۔قابل ذکر ہے کہ مختلف سیاسی جماعت اور دلت تنظیم سرکاری محکمہ جات میں ایس سی ایس ٹی  اور دوسرے پسماندہ کٹیگری کے خالی عہدوں کو بھرنے کی مانگ‌کر رہے ہیں۔

حزب مخالف اس مدعا پر مختلف فورم  پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2017 کو ڈاک محکمے میں ایس سی کے  301 عہدے خالی تھے، جبکہ ایس ٹی کٹیگری  میں 718 عہدے اور دوسرے  پسماندہ کٹیگری کے 484 عہدے خالی تھے۔ڈیفنس منسٹری میں ایس سی کے  399 عہدے خالی تھے، جبکہ ایس ٹی کے 366 عہدے اور دوسرے پسماندہ کٹیگری کے 1268 عہدے خالی تھے۔ریلوے میں ایس سی کے 145 عہدے خالی تھے، جبکہ ایس ٹی کے 324 عہدہ اور دوسرےپسماندہ کٹیگری کے دس عہدے خالی تھے۔

وزارت داخلہ میں ایس سی کٹیگری  میں 3198 عہدے خالی تھے جبکہ ایس ٹی  کٹیگری  میں 2230 عہدہ اور دوسرے پسماندہ کٹیگری میں 5120 عہدے خالی تھے۔ Ministry of Personnel, Public Grievances and Pensionsکے مطابق، 77 وزارتوں سے متعلق/ ماتحت دفتروں سے حاصل جانکاری کے مطابق جنوری 2016 تک مرکزی حکومت کے عہدوں اور سروس میں ایس سی ایس ٹی اور دوسرے  پسماندہ کٹیگری کی نمائندگی بالترتیب : 17.49 فیصد، 8.47 فیصد اور 21.5 فیصد ہے۔