خبریں

بی جے پی سے رشتے توڑ یشونت سنہا نےپارٹی کی سیاست سے لیا سنیاس

کافی وقت سے بی جے پی کی  مرکزی قیادت سے ناراض سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا کہ آج ملک کی جمہوریت پر خطرہ ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی :  ملک کے وزیر خزانہ رہ چکے اور کافی عرصے سے بی جے پی سے ناراض سینئر رہنما یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔پٹنہ میں  اس کا اعلان کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا ،’ میں بی جے پی کے ساتھ اپنے سبھی تعلقات کو ختم کر رہا ہوں ۔ آج سے میں کسی بھی طرح کی پارٹی پالٹیکس سے بھی سنیاس لے رہا ہوں۔’انہوں نے مزید کہا،’ آج جمہوریت خطرے میں ہے۔میں سیاست سے سنیاس لے رہا ہوں لیکن آج بھی دل ملک کے لیے دھڑکتا ہے۔’

یشونت سنہا نے اسی سال 30 جنوری کو راشٹر منچ کے نام سے ایک نئی تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ یہ تنظیم غیر سیاسی ہوگی اور مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو اجاگر کرے گی۔غور طلب ہے کہ یشونت سنہا کے بیٹے جینت سنہا اب بھی مودی  حکومت میں وزیر ہیں۔1998 میں پہلی بار لوک سبھا کے لیے چنے گئے یشونت سنہا اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ رہے تھے۔اس سے پہلے وہ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کی 1990 سے 1991 تک چلی سرکار میں فنانس منسٹر تھے۔

سنہا نے ‘ کنفیشنس آف اے سودیشی ریفارمر (ایک سودیشی سدھارک کے وچار)نامی کتاب میں فنانس منسٹر کے طور پر اپنے گزرے سالوں کا تفصیلی بیورا دیا ہے۔یشونت سنہا نے 1984 میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا اور جنتا پارٹی کے ممبر کے طور پر فعال سیاست سے جڑ گئے تھے ۔ 1986 میں ان کو پارٹی کا آل انڈیا جنرل سیکرٹری تقرر کیا گیااور 1988 میں ان کو راجیہ سبھا کا ممبر منتخب کیا گیا۔1989 میں جنتا پارٹی کی تشکیل کے بعد ان کو پارٹی کا سیکرٹری تقرر  کیا گیا۔ بعد میں وہ جنتا پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ جون 1996میں وہ بی جے پی کے نیشنل ترجمان بنے۔2009 میں انہوں نے بی جے پی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سنیچر کو وہ پٹنہ کے شری کرشن میموریل ہال میں تجویز کردہ ملک کی تمام اہم پارٹیوں کے رہنما اور نمائندے شامل ہو رہے ہیں۔ پروگرام میں کانگریس ، آر جے ڈی ،عآم آدمی پارٹی اور ایس پی سمیت بی جے پی، جے ڈی یو کے غیر مطمئن رہنماؤں کو بھی بلایا گیا ہے۔اس میں یشونت سنہا کے علاوہ بی جے پی رکن پارلیامنٹ شتروگھن سنہا اور شرد یادو، اودے نارائن چودھری اور تیجسوی یادو بھی شرکت کر رہے ہیں۔