خبریں

مدھیہ پردیش : مبینہ گئو کشی کے شک میں نو جوان کا پیٹ پیٹ‌کر قتل،4 گرفتار 

ستنا ضلع کے امگار گاؤں میں مبینہ طور پر گئو کشی کے شک میں گاؤں کے دو مسلم نو جوانوں پر گاؤں کے لوگوں  کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس میں ایک کی موت ہو گئی اور دوسرا شدیدطور پر زخمی ہے۔

Satna

نئی دہلی:مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع‎ کے ایک گاؤں میں گئو کشی کے شک میں گاؤں والوں  نے گاؤں کے ہی دو مسلم نو جوانوں پر حملہ کر دیا جس میں ایک نو جوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ وہیں، ایک دوسرا  نو جوان شدیدطور پر زخمی ہے۔  واقعہ جمعرات دیر رات کا ہے۔  معاملے میں 4 لوگوں کو پولیس نے  گرفتار کر لیا ہے۔

پتریکا کی خبر کے مطابق،ضلع ‎ کے بدیرا تھانہ علاقے کے امگار گاؤں میں جمعرات دیر رات گاؤں والوں  کے ذریعے گاؤں کے ہی رہنے والے 45 سالہ سراج اور 33 سالہ محمد شکیل کو گئو کشی کے شک میں پیٹا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دو گاؤں والوں نے کچھ لوگوں کو مویشیوں کے ساتھ دیکھا تھا۔  انہوں نے گئو کشی  کی اطلاع گاؤں والوں کو دی۔ گاؤں والوں نے جاکر ریاض اور شکیل کو گھیر لیا اور پیٹ پیٹ کر دونوں کو مردہ  حالت میں چھوڑ گئے۔ پولیس کے پہنچنے تک سراج کی موت ہو چکی تھی۔  وہیں، شکیل کو جبل پور کے ایک ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔  بتایا جا رہا ہے کہ شکیل کوما میں ہے۔

4935d4b9-51d4-4673-b621-456173605e7a

پولیس ڈائل 100 پر ملی اطلاع پر رات کو 3 بجے موقع واردات پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو پہلے ہسپتال لے جایا گیا۔  سراج دم توڑ چکا تھا۔  شکیل کو پہلے ستنا کے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اس کو جبل پور ریفر کر دیا گیا۔  جہاں ایک نجی ہسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔ ریوا کے آئی جی امیش جوگا نے بتایا کہ موقع واردات سے کچھ دوری پر مری ہوئی  گائےاور کٹے سر بر آمد ہوئے ہیں۔  ان کا واقعہ سے کیا تعلق ہے، اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔  وہیں، معاملے میں دونوں ہی طرف کے لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پتریکا  کے مطابق پولیس نے پورے معاملے میں سنیچر کو4 لوگوں کی گرفتاری بھی کی ہے۔  سبھی کو کورٹ میں پیش کرکے ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ پتریکا  کے مطابق، واقعہ کو لےکر پولیس کا ماننا ہے کہ امگار گاؤں سے لگاتار بیل چوری ہو رہے تھے جس سے گاؤں والے  ناراض تھے۔  کچھ دنوں سے وہ گاؤ ں کی ریکی کر رہے تھے۔  جمعرات کو جب مویشیوں کا قتل ہوتے دیکھا تو بھڑک گئے۔

گرفتار لوگوں کے نام پون سنگھ، وجئے سنگھ، نارائن سنگھ اور پھول سنگھ ہیں۔سراج کی بیوی شہیدالنسا کے مطابق سراج ٹیلرنگ کا کام کرتے تھےاور کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔  ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔  وہیں، شکیل پیشے سے ڈرائیور تھے۔