خبریں

کنگ فیشر ایئر لائنس کے بعد مالیا کی کمپنی یوبی ہولڈنگس کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس

نیشنل اسٹاک ایکسچنج کی جانب سے بتائے گئے اصول اور شرطوں کو پورا نہیں کرنے کی وجہ سے پہلے ہی کافی وقت سے ٹریڈنگ التوا میں ہے۔اس سے پہلے 21 مئی 2018 کو این ایس ای نے کنگ فیشر ایئر لائنس سمیت 16 کمپنیوں کو 30 مئی سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : نیشنل اسٹاک ایکسچنج ایجنسی (این ایس ای )نے ڈیفالٹر وجے مالیا کے مالکانہ حق والی کمپنی یوبی (ہولڈنگس )شیئروں کو بازار سے ہٹانے کے لیے کمپنی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے ۔اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے کافی وقت سے کمپنی کے کاروبار کرنے پر روک لگی ہوئی ہے۔اسی طرح کا وجہ بتاؤ نوٹس مالیا کی کمپنی کے علاو ہ 15 دوسری کمپنیوں کو بھی جاری کی گئی ہے۔ان میں این ای پی سی انڈیا ،نیٹ 4 انڈیا ،آربٹ کارپ ،آرای آئی سکس ٹین ریٹیل ،شری گنیس جیولری ہاؤس اور آر ای آئی اگرو شامل ہیں۔رجسٹریشن ختم ہونے کی وجہ سے ان کمپنیوں میں سے کچھ کے شیئروں میں کاروبار کرنے سے روک لگائی گئی ہے جبکہ کچھ کمپنیوں کو اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے کاروبار کرنے سے پابندی لگادی گئی ہے۔

منی بھاسکر کے مطابق؛ایکسچنج کی جانب سے بتائے گئے اصول اور شرطوں کو پورا نہیں کرنے کی وجہ سے پہلے ہی کافی وقت سے ٹریڈنگ التوا میں ہے۔اس سے پہلے 21 مئی 2018 کو این ایس ای نے کنگ فیشر ایئر لائنس سمیت 16 کمپنیوں کو 30 مئی سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔این ایس ای کے ذریعے ڈی لسٹ ہونے والی کمپنیاں 12 جون تک ایکسچنج پہنچ سکتی ہیں ۔ڈی لسٹنگ ریگولیشن کے تحت ڈی لسٹ کمپنی اس کے ہول ٹائم ڈائریکٹرس،پرموٹرس اور گروپ کمپنی پر لازمی ڈی لسٹنگ کی تاریخ سے 10 سال تک سیکورٹیز مارکیٹ میں ٹریڈنگ سے پابندی لگ جائے گی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)