خبریں

اسٹنگ آپریشن  کے بارے میں اپنی رائے واضح کریں میڈیا ہاؤس : ایڈیٹرس گلڈ 

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے حال ہی میں کئی صحافیوں پر حملے کی دھمکیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے لئے نامناسب زبان کے استعمال کی پرزور مذمت کی ہے۔

فوٹوCobrapost. com:

فوٹوCobrapost. com:

نئی دہلی: مختلف میڈیا ہاؤس کے مدیروں کی تنظیم ‘ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا ‘ نے حال ہی میں سامنے آئے ایک اسٹنگ آپریشن پر فکر ظاہر کرتے ہوئے اس میں دکھائی دینے والی مبینہ غیر مناسب بات چیت کے لئے میڈیا اداروں سے اپنی رائے  واضح کرنے کی گزارش کی ہے۔اس کے ساتھ ہی گلڈ نے اسٹنگ آپریشن  کے تعلق سے  2002 میں اس کے ذریعے اپنائی گئی اور بعد میں 2007 میں ترمیم شدہ ‘ کوڈ آف پریکٹس فار جرنلسٹس ‘ کی طرف بھی متوجہ کیا ہے۔ گلڈ نے کہا کہ وہ اس کوڈ  میں شامل  ہدایات پر قائم ہے۔  اگر اسٹنگ کرنے ہیں تو ان اصولوں کے مطابق جائز ہونے چاہئے جن میں چیزوں کو پوری طرح سامنے لانے اور غیر جانبداری کے بنیادی صحافتی اصولوں پر عمل کیا گیا ہو۔

تنظیم نے کوبراپوسٹ کے حال ہی میں سامنے آئے اسٹنگ کے تعلق سے  بیان میں کہا کہ وہ ‘ اس اسٹنگ آپریشن کی سچائی کی تصدیق نہیں کر سکتا لیکن ان میڈیا ہاؤس  سے اپنے قارئین اور عوام کے سامنے حالت واضح کرنے کی گزارش کرتا ہے جن کے نمائندہ مبینہ طور پر غیر مناسب بات چیت کرتے کیمرے میں قید ہوئے۔  کچھ میڈیا ہاؤس  کے ذریعے پیسوں کے لئے ادارتی مواد بیچنے کو تیار دکھنے کے موضوع پر ان کو ضرور دھیان دینا چاہئے۔  ‘

غور طلب ہے کہ کوبراپوسٹ کے ‘ آپریشن 136 ‘ میں ملک کے کئی مشہور میڈیا ہاؤس  حکمراں جماعت کے لئے انتخابی ہوا تیار کرنے کو راضی ہوتے نظر آئے تھے۔ایک دوسرے  بیان میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے حال ہی میں کئی صحافیوں پر حملوں کی دھمکیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے لئے نامناسب زبان  کے استعمال کی پرزور مذمت کی۔

 اس کے مطابق، ‘ گلڈ مرکز یاور ریاستوں کی حکومتوں سے گزارش کرتا ہے کہ جن صحافیوں کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی دھمکی ملی ہے، ان کو فوراً تحفظ عطا کیا جائے اور ایسی دھمکی دینے والوں پر معاملے درج کیا جائے۔  حکومت کو ان متاثرین کی شکایتوں پر فوراً کارروائی شروع کرنی چاہئے۔  ‘

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)